عالمی یوم یتامیٰ ، الخدمت فائونڈیشن پاکستان

ایک شام جنت کے پھولوں کے نام!

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زرافشاں فرحین

دن تو بہت منائے جاتے ہیں مگر وہ شام جو جنت کے پھولوں کے نام عالمی یوم یتامی 15 رمضان المبارک کے موقع پر الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیراہتمام آج افطار پارٹی کی صورت سجائی گئی. قوس قزح کے رنگ بن کر دن کے ڈھلتے سائے رنگین کر گئی ۔۔۔

یہ شام تھی ان معصوم نوخیز پھولوں کے نام جنھیں دنیا یتامی کہتی ہے مگر الخدمت نے باہمت ماؤں کے باہمت بچے قرار دیا ہے۔ آج کثیر تعداد میں افطار پارٹی میں شریک تھے اور ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا جس میں شریک بچے رمضان المبارک کی فضیلت سیکھنے کے ساتھ ساتھ میجک شو، عید گفٹس اور لذت طعام سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔ ایک چھوٹے سے بچے کے ہاتھوں میں گفٹ تھا چہرے پر الوہی مسکراہٹ . میں نے قریب جاکر پوچھا : کیسا لگ رہا ہے گفٹ لے کر۔۔۔۔ خوشی سے نہال جواب آیا۔۔۔۔ میری تو عید ہوگئی ۔۔۔۔

ایک بچی جوش سے قریب آکر خود کہنے لگی : آپی ! افطاری تو بہت مزیدار ہے اور اتنی ساری بھی ہے پھر کھل کھلا کر ہنس دی۔۔۔

شکریہ الخدمت۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں 42لاکھ بچے یتیم ہیں . الخدمت فاونڈیشن الحمدللہ پورے پاکستان میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں بچوں کی کفالت ماہانہ تعلیمی وظائف کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر ان کی صلاحیتوں کے نکھارنے اور انہیں باشعور، فعال اور محب وطن شہری بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔۔۔ الخدمت کی طرف سے ملنے والے عید سعید کے موقع پر عیدی، عید کے سوٹ اور کھلونے ان بچوں کی عید کا مزا دوبالا کردیتے ہیں۔۔۔

آج ان چاند 🌙 ستاروں کے چمکتے دمکتے مسکراتے چہرے صبح عید کی نوید بن گئے ہوں جیسے۔۔۔۔۔ باہمت ماؤں کے جذبات قلم و قرطاس سے بیان کرنا ممکن نہیں مگر ان کی بھیگی آنکھیں مسکراتے لب گواہ ہیں کہ ان کے خواب پورے ہورہے ہیں

الخدمت کا مشن

کوئ تعبیر ادھوری نہ رہے

یہ ایک نہیں بہت ساری محفلوں کی روداد ہے جہاں الخدمت نے جنت کے پھولوں کو تحائف کے ساتھ انہونی مسرت سے نوازا ہے۔۔۔
کفالت یتیم سے بہشت کا حصول بھی رفاقت رسول ﷺ بھی۔۔۔ اسی مشن کے لئے سرگرم عمل الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوری قوم کو دعوت دیتی ہے: آئیے اس سفر میں ہمسفر بن جائیں جس کی منزل جنت عدن ہے

ماشاء اللہ بہت زبردست منظم اور خوبصورت پروگرام بہت بروقت اور بہترین ٹیم ورک کے ساتھ لاہور ٹرسٹ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔۔۔۔۔۔الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور، کی وائس پریزیڈنٹ۔ صبا ثاقب کی قیادت میں الخدمت ٹرسٹ کی ساری ذمہ داران متحرک ٹیم۔۔۔۔ یوسف بیٹے کی جاندار اناؤنسمنٹ، طلحہ کی پرسوز تلاوت قرآن ۔۔۔۔ الخدمت ٹرسٹ کی خواتین رضاکار فیمیل اسٹاف کی بھاگ دوڑ ،،،، اور دوسری طرف الخدمت ممبرز اور ڈونرز کے پیارے پیارے بچے والئنٹرز ہاتھوں میں تحائف اور افطار باکس لئے جیسے جنت کے فرشتے دمکتے چہروں کےساتھ نیکیوں میں سبقت لے جانے کے شوق میں مگن ہوں ۔۔۔

اور الخدمت ٹرسٹ کے میل اسٹاف کی بروقت بھرپور معاونت ۔۔۔۔ سچ آج یہ سب دیکھ کر دل بہت شاد باغ ہوا اس موقع پر بہ نفس نفیس تشریف فرما محترم جاوید قصوری صاحب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب نے الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی رضا کار خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بچوں سےگفتگو بھی کی اور خصوصی دعا کی کہ

اللہ تعالی اس ساری کوششوں کو اپنی بارگاہ میں رمضان المبارک کی بہترین نیکی بناکر قبول کرلیجئے گا ۔۔۔۔۔
ع
ہمارے دامن میں ادنی سی خدمات ہیں مولا
جنت کے پھولوں کی آبیاری میں ہمارا نام بھی ہو
گر یہ خوشبو مہکے باغ عدن میں اس روز
بہار فردوس کا صحن ہو
اپنے قدموں تلے
وہ شام بھی ہو !


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں