محمد بلال اکرم کشمیری
لاہور(بادبان) پاکستان بھر میں صحافیوں کی نمائندہ جماعت پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر پی جے اے کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان دوقالب یک جان ہیں ،بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلندکی جاتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 سے جاری لاک ڈاؤن کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکاان کے حوصلے جواں ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد ہو چکا ہے۔تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری پی جے اے کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہوا ہے، بھارت کا کوئی ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکا ۔جنرل سیکرٹری پنجاب محمد ندیم ملک کا کہنا تھا دنیا کشمیر کے فوجی حل کو مسترد اور تنازع کو ممکنہ ایٹمی جنگ کی وجہ قرار دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرزتو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی محاذ آرائی دنیا کے لیےتباہ کن ثابت ہوگی۔دوران کرفیوکشمیری کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا اور ان اقدامات کا مقصد وہاں موجود 7 لاکھ فوج کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری اور ماورائے قتل کو چھپانا ہے۔م صدر پی جے اے لاہورمحمدامین نقیبی کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا آج بھارت سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے اور 8 سالہ آصفہ کے گینگ ریپ اور قتل سمیت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وضاحت طلب کر رہی ہے۔
کشمیر اور پاکستان دو قالب یک جان،کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد ہوچکا:میاں اشتیاق علی
پانچ فروری اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ تکمیل پاکستان کی یہ جنگ بھارت سے مکمل آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔نومنتخب سنئیر نائب صدر لاہور سلطان حسن بٹ نے کہا کہ پانچ فروری بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جہدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے،اس دن آزادی کے متوالوں مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ بھارت کے تسلط سے کشمیر کو آزادی دلانے میں وہ تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔امجد کاظمی جنرل سیکرٹری لاہور پی جے اے کا کہنا تھا کہ 5اگست 2019 کومودی سرکارنے جموں وکشمیر کی مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب بڑی جیل میں بدل دیا ہے ۔ 2 سال پانچ ماہ گزرنے کے باوجود9 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں 80 لاکھ سے زائدمسلمان آبادی تمام بنیادی سہولتوں ، انسانی حقوق سے محروم اور محاصرے کی کیفیت میں ہیں ۔5
بھارتی ظلم جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا،مختار احمد ناز،دنیا تنازع کو ممکنہ ایٹمی جنگ کی وجہ قرار دے رہی ہے:ندیم ملک
اگست2019 ء کا واقعہ اچانک نہیں ہوا یہ مودی کا دیرینہ خواب اور ایجنڈا تھا جس پر اس نے عمل کرکے آر ایس ایس اور ہندوؤں کو خوش کیا۔محمد وسیم جیلانی انفارمیشن سیکرٹری اطلاعات و نشریات لاہور کا کہنا تھا کہ مودی نے انتخابات سے پہلے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر بابری مسجد کو مندر کشمیر کوانڈین یونین کا حصہ اور اکھنڈ بھارت بنائیں گے جن میں وہ اپنے دو وعدوں پر عمل کر چکا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے مودی جب اتنے بڑے بڑے اعلان کررہاتھا اس وقت ہماری حکومت کیا کررہی تھی حکمرانوں کو اس کا جواب دینا ہوگا ۔قوم اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے پرجوش خطاب کے بعداس انتظار میں تھی کہ وہ جہاد کا اعلان کریں گے۔کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا اُصولی اور تاریخی مؤقف ہے جس پر قائداعظم سے لیکرآج تک پاکستانی قوم اورمسلمانان جموں وکشمیر قائم ہیں۔ڈسکہ میں صدر پی جے اے ڈسکہ صاحبزادہ عظیم سرور کی زیر قیادت ریلی بھی نکالی گئی۔