انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے،آپ کے دل کے لئے نئی زندگی کی نوید ہے،انسان کے لئے دو چیزیں بے انتہا فائدے کی حامل ہیں۔
پہلی چیز ہے سادہ پانی اور دوسرا انار۔
پاکستان میں انار موسمی پھل ہے،اس لئے میں نے خشک انار دانے پر تجربہ کیا۔
میں نے مٹھی بھر انار دانے کو نصف لٹر پانی میں دس منٹ ابال کر نچوڑا اور انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو کہا۔ نتائج کافی حیران کن رہے۔ انار دانے کے "جوس” نے جادو کا سا کام کیا اور سینے میں کھچاؤ اور درد سے نجات مل گئی۔
ان نتائج سے مجھے دل کے تمام امراض میں یہ تجربہ کرنے کی جستجو ہوئی۔ مثلاً انجائنا (سینے میں درد)، دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، کو میں نے صبح سویرے مندرجہ بالا نسخہ خالی پیٹ استعمال کرنے کو دیا۔ مریضوں کو اس سے فوری افاقہ ہوا۔
دل کی شریانوں کی بندش کے ایک اور مریض نے ہر صبح ایک سال کے لئے تازہ انار کے جوس کو استعمال کرنا شروع کیا تو ایک ہفتے کے اندر اندر اس کی تمام تر علامات دور ہو گئیں۔ اس نے یہ نسخہ پورے سال بھر جاری رکھا تاکہ رگوں میں یہ رکاوٹ پھر سے نہ بن جائے۔ نہ صرف اس کی دل کی شریانیں کھل گئیں بلکہ اینجیو گرافی کی رپورٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔
یعنی تازہ انار ہو، اس کا رس یا پھر خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے۔
تازہ انار کو کھانے یا اس کا جوس پینے سے زیادہ فائدہ مند یہ بات ہے کہ خشک انار دانے کو ابال کر اس کا رس ٹھنڈا کر کے پیا جائے۔
اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے، دل کے مریضوں کا درد ختم ہوتا ہے،
ایل ڈی ایل یعنی برا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے۔
دل کی پچاس سے زیادہ بیماریاں ہیں لیکن شریانوں کی بندش سب سے عام بیماری ہے۔
اس بیماری سے کئی ممالک میں سب سے زیادہ مرد و خواتین موت کا شکار ہوتے ہیں۔
اس کا دوائی سے تدارک کرنا ممکن نہیں۔
بہت سارے مریضوں نے میرے مشورے پر عمل کرتے ہوئے روزانہ نہار منہ ایک گلاس انار دانے کا ابلا جوس،ایک انار کا رس یا پھر ایک انار کھایا اور ان کی تکلیف دور ہو گئی۔ دل کی بیماری کی تاریخ میں یہ پہلی بار تھا کہ کسی پھل کی مدد سے علاج ممکن ہوا۔
زیادہ تیز نتائج کی خاطر آپ
تازہ کشمش،
سفر جل،
امرود،
خشک آلوبخارے،
سرکہ،
انگوروں کا جوس شہد ملا کر نہار منہ لینے سے نہ صرف یہ بیماریاں دور ہو سکتی ہیں بلکہ ان سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔
ریحان کے پتے، Chicory leaves،
اوریگانو کے پتوں کا سفوف اور معدنی نمک برابر مقدار میں لے کر تلوں کے تیل کے ساتھ لینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا بھر میں دل کے مریضوں کے علاج کے لئے آپریشن ڈاکٹروں کے لئے زیادہ فائدہ مند کاروبار بن گیا ہے۔
اس لئے دل کے دورے سے بچاؤ اور پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن نہیں رہا۔
باقاعدگی سے انار کا استعمال نہ صرف دل کی صحت کے لئے مفید ہے بلکہ آپ کے خون کو پتلا کرتا ہے،
خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے
اور دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے،
خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے، بلڈ پریشر مناسب رہتا ہے، دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔
(یہ سٹوری زیادہ سے زیادہ شئیرکیجئے گا، دل کے مریض بائی پاس سے محفوظ ہوجائیں گے تو وہ آپ کو اس قدر دعائیں دیں گے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے)