پاکستانی روپیہ اور عمران خان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، بڑی خبر آگئی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

معروف ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی وقتی ہے اور علم نجوم کے مطابق آئندہ سالوں میں روپیہ بہتری کی طرف جائے گا، انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستانی کرنسی کا شمار دنیا کی پانچ مضبوط کرنسیوں میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگلے دس سے پندرہ سالوں تک پاکستانی روپے کی قدر میں بے حد اضافہ ہوگا، موجودہ معاشی بحران اگلے چھ ماہ میں حل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہےاور پاکستانی معیشت اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا شروع ہو جائے گی۔

عمران خان کب تک وزیراعظم رہیں گے اس بارے میں انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ستاروں کی چال کو سامنے رکھتے ہوئے صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان کا ستارہ انتہائی مضبوط ہے اور وہ نہ صرف پانچ سال بہت آسانی سے گزاریں گے بلکہ ان کی اگلے پانچ سال بھی اگلے ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہو گی اور اس میں ہمسایہ ملک چین اہم کردار ادا کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں