کیااب شریف برادران کی سیاست ختم ہوجائےگی؟ بالآخرتجزیہ کاروں نے اہم بات کہہ دی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوسکتی، وزراء کیلئے سزا جزا کا نظام اچھی بات ہے، اس بیوروکریسی کے ساتھ غیرمعمولی کارکردگی نہیں دکھائی جاسکے گی۔ مظہر عباس، سلیم صافی، حسن نثار، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور بابر ستار نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حسن نثار نے کہا کہ اب نواز شریف کی سیا ست اور مقبولیت کو طاق میں رکھ کر بھول جائیں، عزت سادات بچ جائے وہ بھی معجزہ سے کم نہیں ہوگی،حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو سکتی۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی مشکلات یاد ہیں کبھی سوچا کہ قوم کن مشکلات میں ہے،سلیم صافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف زیرعتاب رہیں گے جب تک منت سماجت کر کے دوبارہ لاڈلے نہیں بن جاتے،

مظہر عباس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گڈ، ن لیگ اور بیڈ، ن لیگ کی تقسیم ہونے جارہی ہے، بابر ستار کا کہنا تھا کہ ہماری ریاست کے بہت سے مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کیلئے سنجیدہ حل چاہئیں۔ کیا تحریک انصاف کے وزراء غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ اچھی گورننس کیلئے سمت، خودمختاری، اختیار، نیت اور احتسابی عمل اہم چیزیں ہیں،حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کو جس طرح جانچا گیا اسے عوام سے شیئر کرنا چاہئے تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں