محمد بلال اکرم کشمیری
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے لاہور میں امانہ نور ریزیڈنس کو لانچ کرتے ہوئے اس کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ واپڈا ٹاؤن لاہور میں تعمیر ہونے والی اس کثیر المنزلہ عمارت کی گراؤنڈ فلو ر کے علاوہ گیارہ منازل ہونگی ، جن میں رہائشی اپارٹمنٹس اور محدود دکانیں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والی دستخطی تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری، ڈائریکٹر ایکویزیشن اینڈ جوائنٹ وینچرز عادل کمال، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز باصل حفیظ، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز علی ریحان، محسن گلزار ، جواد وائیں اور امانہ نور ریزیڈنس کے مالک عابد بٹ سمیت دیگر اہم عہدیداران شریک تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امانہ مالز ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور ، گوجرانوالہ اور دبئی مرینہ میں کامیابی سے ڈلیور کئے جا چکے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز لئیق چوہدری نے کہاکہ لاہور کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور شہر میں قابل استعمال زمین تیزی کے ساتھ ختم ہو رہی ہے لہذا دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ شہری پھیلاؤ سے گریز کرتے ہوئے اب رہائش کو عمودی سمت میں لے جایا جائے۔ ا ُن کا کہنا تھا کہ اس عمودی کثیر المنزلہ منصوبے میں بھی دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہ جس لوکیشن پر واقع ہے وہاں سے شہر کے تمام مرکزی مقامات قریب ہیں لہذا اس امر میں کوئی شک نہیں کہ یہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔
امانہ نور ریزیڈنس کے مالک عابد بٹ کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارا منصوبہ پاکستان کے نامور ادارے زمین ڈاٹ کام نے حاصل کیا ہے اور اہم اس ادارے کے ساتھ کام کر کے بہت مطمئن ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس منصوبے میں دور جدید کے نہ صرف تقاضے پورے کریں گے بلکہ تمام تر سہولیات اور خصوصیات بھی وہ فراہم کی جائیں گی جو کہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ہونگی۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ اس کامیاب منصوبے سے شہر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو فائدہ حاصل ہوگا۔