پروفیسر مختار احمد بٹ کارپوریٹ لیگ،زمین ڈاٹ کام کی فتح

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

محمد بلال اکرم کشمیری

لاہور (محمد بلال اکرم کشمیری) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے پروفیسر مختار احمد بٹ کارپوریٹ لیگ 2021 جیت لی۔ یہ پروفیسر مختار احمد بٹ کارپوریٹ لیگ کا دسواں ایڈیشن تھا۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گراونڈ ارفع کریم میں منعقد ہونے والا فائنل میچ زمین ڈاٹ کام اور نیٹ سول کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ کا ٹاس نیٹ سول نے جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ زمین ڈاٹ کام نے مقررہ اوورز میں 180 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا ،جس کے جواب میں نیٹ سول کی پوری ٹیم محض 112 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ فائنل کے مین آف دی میچ کااعزاز ندیم اکمل کو حاصل ہوا جنہوں نے اپنی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بدولت جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ندیم اکمل نے فائنل میں 50 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم کی 5 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز زمین ڈاٹ کام کے زوہیب نبی کو حاصل ہوا جنہوں نے 280 رنز سکور کئے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز سلمان شاہد کو حاصل ہوا جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 4 کیچ پکڑنے کے ساتھ ساتھ ایک سٹمپ آوٹ بھی کیا۔

بہترین کارکردگی دکھانے پر اعزاز ندیم نے مین آف دین میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا


فائنل جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر منیجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی کا کہنا تھا کہ اس اہم ٹورنامنٹ کی جیت پر اللہ کے شکرگزار ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کی کرکٹ کے علاوہ بھی مختلف کھیل کے میدانوں میں موجود ہے اور وہاں بھی کئی ٹرافیاں اپنے نام کر چکی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیت کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھیل جیسی صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، ایسی مزید سرگرمیاں بھی کارپوریٹ سیکٹرمیں ہونی چاہئے ۔
زمین ڈاٹ کام کرکٹ ٹیم کے کپتان زوہیب بنی نے کہا کہ اگرچہ فائنل میچ کا ایک پریشر ہوتا ہے لیکن ہم نے اس میچ کو نیچرل انداز میں پریشر لئے بغیر کھیلا اور بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی ۔اُن کا مزید کہنا تھاکہ جب ہم نے مخالف ٹیم کو 180 رنز کا ناممکن ٹارگٹ دیا تو آدھا میچ ہم تب ہی جیت چکے تھے باقی کے میچ کیلئے ہمارے باولرز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور مخالفین کو صرف 112 رنز پر آل آؤٹ کر کے ٹرافی جیتنے میں کردار ادا کیا۔
زمین ڈاٹ کام کرکٹ ٹیم کے کوچ عمران خٹک نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے فائنل میں اچھاپرفارم کیا، ہم نے میچ کے آغاز میں ہی اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی اور پھر اس کو آخر تک قائم بھی رکھا اور یہی ہماری حکمت عملی بھی تھی کہ فائنل میچ میں کسی بھی لمحے پر کمزوری نہیں دکھانی ہے اور نہ ہی کوئی پریشر لینا ہے۔ اس کامیاب حکمت عملی کی بدولت ہماری بیٹنگ اور باولنگ دونوں شعبوں نے قابل رشک کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ اپنے نام کیا ہے ۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں