٭ بادبان ڈاٹ کام کب کب وجود میں آیا؟

بادبان ڈاٹ کام کا سفر 09 اکتوبر 2018ءکو شروع ہوا ۔ روزنامہ نوائے وقت ، روزنامہ دنیا اور روزنامہ ایکسپریس سے طویل وابستگی رکھنے والے صحافی عبیداللہ عابد کی نگرانی اور ادارت میں اس اردو نیوز ، ویوز ویب سائٹ کا آغاز ہوا ۔

بادبان ڈاٹ کام کے بارے میں

بادبان ڈاٹ کام ویب سائٹ Badbaan.com خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے اردو زبان کی ایک بڑی ویب سائٹ ہے۔ اردو ویب سائٹوں میں ایک منفرد اور باوقار مقام رکھتی ہے ۔ ہر آنے والے دن اس کے پڑھنے والوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

٭ ہم کیا شائع کرتے ہیں؟

انٹرنیٹ کی دنیا میں قابل اعتبار خبر کی تلاش دماغ کو چکرا دینے والا عمل بن چکا ہے ۔ اس تناظر میں ’ بادبان ڈاٹ کام ‘ کی پوری کوشش ہے کہ وہ آن لائن خبروں میں اعتماد اور شفافیت کو بہتر بنائے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں خبر تلاش کرنے والوں کی بڑی تعداد ’ بادبان ڈاٹ کام ‘ کی خبروں پر اعتماد کرتی ہے۔

ہم ایسی صحافت کے لیے کوشاں ہیں جو درست ، غیر جانبدار اور آزاد ہو کیونکہ
ہم خود مختار ، غیر جانبدار اور دیانت دار ہیں۔

ہم معلومات کے درست ہونے اور غیر جانبداری کا بلند ترین معیار حاصل کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں۔
ہم ایسی صحافت کے خلاف ہیں جس میں قارئین کو دانستہ طور پر گمراہ کیا جاتا ہے۔
ہم سب سے پہلے مواد فراہم کرنے کے چکر میں نہیں پڑتے بلکہ ہم قارئین کے سامنے مواد اس وقت تک پیش نہیں کرتے ، جب تک اس کے درست ہونے کا یقین نہ ہوجائے۔

ہمارے قارئین کو یقین ہونا چاہیے کہ بادبان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد کسی دباﺅ ، پروپیگنڈا سے پاک ہوتا ہے ۔

ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم قارئین کو نیا مواد پڑھنے کو دیں ، پہلے سے شائع شدہ مواد فراہم نہ کیا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل سمیت دنیا بھر کے سرچ انجنز ہمارے مواد کو اپنے ہاں شائع کرتے ہوئے اولیت دے رہے ہیں۔

بادبان ڈاٹ کام کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں بالخصوص اردو پڑھنے والوںکو ایسی معلومات فراہم کرنا ہے جو ان کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

٭ ہم کیسے کام کرتے ہیں؟

ہمارا مواد با وثوق ذرائع سے تیار ہوتا ہے ، ہمارے پاس مستند ثبوت ہوتے ہیں ، پھر انھیں بہت اچھی طرح جانچا اور پرکھا جاتا ہے۔ ، اور پھر واضح انداز اور غیر مبہم زبان میں پیش کیا جاتا ہے ۔ جو بات ہمیں معلوم نہیں ہوتی ، ہم اس کا دیانت داری سے واضح اظہار کرتے ہیں لیکن بے بنیاد قیاس آرائی سے گریز کرتے ہیں۔

دعوے ، الزامات ، مہیا کی جانے والی معلومات یا ایسا تمام مواد جس کی آزادانہ تصدیق نہ کی جا سکے ، اسے عموماً منسوب کیا جاتا ہے اور ہم اس کی ذمہ داری نہیں لیتے۔
مواد کی اشاعت کے دوران میں ، ہم سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو ہم اسے تسلیم کرتے ہیں اور ایسے ماحول کی قدر کرتے ہیں جس میں غلطیوں سے سیکھا جائے۔

اگر کسی تحریر میں حقائق کی تصحیح اس کی اشاعت کے بعد کی جاتی ہے تو تحریر کے اختتام پر نوٹ مع تاریخ لکھ دی جاتی ہے تاکہ قاری کو معلوم ہو سکے کہ یہ تصحیح شدہ ہے۔ اگر کسی خبر میں غلطی اتنی چھوٹی ہو کہ اس کے ہونے سے خبر کے ادارتی مطلب پر کوئی اثر نہ پڑے تو ایسی تصحیح بغیر کوئی نوٹ تحریر کے ، کی جاتی ہے۔
اگر مواد محدود وقت کے لیے شائع نہ کیا گیا ہو تو قیاس یہی ہے کہ آن لائن کیا جانے والا مواد ہمیشہ کے لیے دستیاب رہے گا کیونکہ عموماً مواد ہٹایا نہیں جاتا۔ غیر معمولی حالات کی وجہ سے مواد ہٹایا جا سکتا ہے اور اس کی وجوہات قانونی، ذاتی حفاظت کے پیش نظر یا ادارتی معیار کی صریحاً خلاف ورزی ہو سکتی ہیں جن کی موجودگی میں تصحیح کی گنجائش نہیں ہوتی بلکہ مواد ہٹانا ہی واحد آپشن ہوتا ہے۔

صحافتی مہارت

بادبان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد میں تحریر لکھنے والے کا نام درج ہوتا ہے ۔ عموماً انھیں وہ صحافی تحریر کرتے ہیں جن کا اس شعبے میں تجربہ ہوتا ہے۔
عام خبریں جن میں معلومات کے ذرائع زیادہ ہوتے ہیں یا جنھیں عملے کے ایک سے زائد ارکان تحریر کرتے ہیں ان پر تحریر کرنے والوں کے نام درج نہیں کیے جاتے۔

کام کی اقسام

بادبان ڈاٹ کام آرا اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ میں فرق ملحوظ رکھتا ہے۔ ہم چھ مختلف درجہ بندیوں کے تحت خبریں شائع کرتے ہیں:
خبر:
حقائق پر مبنی صحافت جس کی رپورٹر نے بلاواسطہ تصدیق کی ہو یا ہوتے ہوئے دیکھی ہو، یا حقائق کا علم رکھنے والے ذرائع سے اس کی تصدیق کی ہو۔
تجزیہ:
تجزیاتی رپورٹ بنیادی طور پر مصنف کے ماہرانہ علم کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے، چاہے وہ ’ بادبان ڈاٹ کام ‘ سے وابستہ صحافی ہو یا ادارے سے اس کا تعلق نہ ہو۔ اس کا مقصد پیچیدہ حالاتِ حاضرہ اور رجحانات کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے۔
کالمز:
اس عنوان کے تحت تحریریں لکھنے والوں کی ذاتی آرا پر مبنی ہوتی ہیں۔ اس سیکشن میں شائع ہونے والی تمام تحریریں معلومات عامہ کے مقصد کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔ اس کا ایک مقصد یہ واضح کرنا بھی ہوتا ہے کہ سوچنے ، سمجھنے والے طبقہ کا نقطہ نظر کیا ہے۔ ادارے کا ایسی تمام تحاریر سے متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
جب بادبان ڈاٹ کام خبر کے حوالے سے کسی واحد ذریعے پر انحصار کر رہا ہوتا ہے تو ہم اسے حوالے کے ساتھ شائع کرتے ہیں۔ عموماً ہم سرکاری رپورٹس، اعداد و شمار اور دیگر ذرائع اطلاعات کا حوالہ دیتے ہیں تاکہ آپ خود فیصلہ کریں کہ کس حد تک یقین کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بادبان ڈاٹ کام کی شرائط و ضوابط

استعمال کی شرائط
بادبان ڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔
بادبان ڈاٹ کام کا استعمال
٭آپ بادبان ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر یں گے کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے، کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے بادبان ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔
اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا ، اسے ذہنی دباو¿ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا ، فحش یا غیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔
تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس
٭ اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک ، ڈیزائن کے حقوق ، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق بادبان ڈاٹ کام کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔
آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بادبان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نقل کریں گے نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں گے ، نہ ڈاو¿ن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

اشتہار
٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ بادبان ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اختیارکریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے بادبان ڈاٹ کام سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔
٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے بادبان ڈاٹ کام یا کسی دوسرے فریق اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو بادبان ڈاٹ کام یا دوسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

بادبان ڈاٹ کام پر آپ کا مواد
٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب بادبان ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ بادبان ڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ بادبان ڈاٹ کام کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں بادبان ڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔
٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔
٭ بادبان ڈاٹ کام کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ بادبان ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ بادبان ڈاٹ کام آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے ( اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو ) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے بادبان ڈاٹ کام آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے ۔
٭ براہ کرم بادبان ڈاٹ کام کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔
٭اگر آپ بادبان ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات بادبان ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔
٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ بادبان ڈاٹ کام یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔
٭ مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی بادبان ڈاٹ کام کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ بلاجھجک ہم سے رابطہ کیجئے۔

آپ کے تبصروں سے متعلق شرائط
آپ ویب سائٹ پر جو بھی تبصرہ بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔
لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز
ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔
غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد
اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
دوسروں کا لحاظ کریں
براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ بادبان ڈاٹ کام کے پڑھنے والوں اور مواد پر تبصرہ کرنے والوں میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ ہوتے ہیں۔
سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات
ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔
اشتہار بازی سے گریز
آپ کی اپنی زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔
٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
٭یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب آپ کے ہاو¿س رولز اس کی اجازت دیں گے۔
شکایات کی سہولت کا غلط استعمال
شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاو¿نٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

بادبان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد عوام الناس کا بھی بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے بادبان ڈاٹ کام کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہم بادبان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی ایسی آرا اور تاثرات کی ذمہ دار ہوں گے نہ ہی بادبان ڈاٹ کام ایسی کسی تیسری سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے جس پر آپ بادبان ڈاٹ کام کے ذریعے جاتے ہیں۔ بادبان ڈاٹ کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ بادبان ڈاٹ کام اس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
٭بادبان ڈاٹ کام کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔